ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل پر قانونی تحفظ دینے کی نئی سازش

فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل پر قانونی تحفظ دینے کی نئی سازش

Mon, 09 Jan 2017 22:14:45  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،9جنوری(آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے نہتے فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل میں ملوث اسرائیلی فوجیوں فوری قانونی تحفظ فراہم کرنے اورانہیں معاف کرنے کے لیے نیا قانون تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیرنائب وزیر دفاع ایلی بن دھان نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث فوجیوں کو عدالتوں میں سزائیں دلوانے سے بچایا جائے اور انہیں فوری طور پر معافی دینے اور انہیں قانونی تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلی بن دھان کی طرف سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہیجب دوسری جانب حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کے مجرمانہ قتل میں ملوث فوجی الیور ازاریا کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی کو فلسطینی کو بے گناہ قتل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دینے پر صہیونی حکومت نے عدالتی فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ الیورازاریا نامی یہودی  فوجی نے 24مارچ 2016ء کو الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک شدید زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔


Share: